وزیر ریلوے سے پادری سرفراز سائمن کی ملاقات، بین المذاہب ہم آہنگی کی اہمیت پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وزیر ریلوے حنیف عباسی سے پیرش پریسٹ فادر سرفراز سائمن، چیئرمین سینٹ جوزف ہاسپیس ویسٹرِیچ نے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے اسلام اور عیسائیت کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا اور ہمدردی، امن و احترام جیسی مشترکہ اقدار پر زور دیا۔ انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی کی اہمیت پر بھی بات کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ مضبوط اور پرامن معاشرے کی تعمیر کے لیے اس کی بنیاد ضروری ہے۔