ملازمین اپنی ڈیوٹی دیانتداری سے ادا کریں ، وی سی اوپن یونیورسٹی

 ملازمین اپنی ڈیوٹی دیانتداری سے ادا کریں ، وی سی اوپن یونیورسٹی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا ہے کہ ادارے کی ترقی، وقار اور نیک نامی کے لیے ضروری ہے کہ تمام ملازمین اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو دیانت داری سے ادا کریں۔

دیانتدار اور محنتی اہلکاروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ڈاکٹر ناصر محمود نے ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی کی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے نو منتخب نمائندوں سے حلف لیا اور انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔ وائس چانسلر نے کہا کہ ہمیں کام کا ایک ایساماحول تشکیل دینا ہوگا جہاں محنتی اور غیر سنجیدہ ملازمین کے درمیان واضح فرق نمایاں ہو۔ ا نہوں نے اعلان کیا کہ ملازمین کی ترقی کے لیے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس مئی میں بلایا جائے گا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں