پاکستان مو سمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ، مصدق ملک

  پاکستان مو سمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ، مصدق ملک

اسلام آباد( دنیا رپور ٹ ) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے نیشنل لائبریری آڈیٹوریم اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان انٹرنیشنل وائلڈ لائف اینڈ ایکو فلم فیسٹیول میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا۔۔۔

 پاکستان مسلسل ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں حالانکہ پاکستان کا عالمی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے ، ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کا غیر منصفانہ طور پر زیادہ سامنا ہے ، جس کے لیے عالمی یکجہتی اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے ۔ اگر موجودہ صورت حال جاری رہی تو 2050تک پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں 18 سے 20 فیصد تک کمی آ سکتی ہے ۔ انہوں نے \\\"ٹین بلین ٹری سونامی\\\" اور \\\"ری چارج پاکستان\\\" جیسے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ماحولیاتی بحالی کی طرف اہم اقدامات ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان تنہا اہداف حاصل نہیں کر سکتا، ترقی یافتہ ممالک اپنے مالی وعدے پورے کریں اور \\\"لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ\\\" کو فوری فعال کریں تاکہ ترقی پذیر ممالک کی مدد ممکن ہو سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں