مویشی منڈی بھا ٹہ گراؤنڈ کا ٹھیکہ 16کروڑ 57لاکھ میں نیلام
راولپنڈی(خصوصی نا مہ نگار ) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے عیدالاضحی 2025کے لیے بھاٹہ گراؤنڈ میں جڑواں شہروں کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا ٹھیکہ 16کروڑ 57لاکھ روپے میں نیلام کر دیا۔
سی ای او راولپنڈی کنٹونمنٹ کے مطابق مویشی منڈی کی نیلامی ایک شفاف اور منصفانہ طریقے سے کی گئی جس میں 24بولی دہندگان نے حصہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کی بولی 10 کروڑ 99 لاکھ روپے تھی جبکہ اس سال کی نیلامی میں 5کروڑ 50لاکھ روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو کہ شفافیت اور بہتر منصوبہ بندی کا ثبوت ہے ۔ بڑے جانور کی انٹری فیس 3000روپے اور چھوٹے جانور کی انٹری فیس 2000 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ سی ای او نے کہا کہ منڈی میں سہولیات اور نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔