ڈمپر نے آٹو رکشہ کچل ڈالا ، ماں بیٹا جاں بحق ،2افراد زخمی

  ڈمپر نے آٹو رکشہ کچل ڈالا ، ماں بیٹا جاں بحق ،2افراد زخمی

راولپنڈی ( خبر نگار ) ڈمپر نے آٹو رکشے کو کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں ماں بیٹا جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے ۔

پولیس نے ڈمپر تحویل میں لے لیا ۔ تھانہ کینٹ کی حدود میں ڈ مپر نے آٹو رکشے کو کچل دیا ،متوفی ماں اور بیٹے کی شناخت فوزیہ بی بی عمر 39 سال اور امیر علی عمر 18 سال کے نام سے ہوئی ۔ حادثہ میں دو افراد زخمی بھی ہوئے جن کی شناخت وقاص اور عادل کے نام سے ہوئی ، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ٹریفک پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں