اسلام آباد، مارگلہ ہلز، گرین بیلٹس پر بار بی کیو پر پابندی عائد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) عید الاضحی کے بعد شہریوں کے اسلام آباد میں مختلف مقامات بالخصوص مارگلہ ہلز اور گرین بیلٹس پر بار بی کیو پر پابندی عائد کر دی گئی۔
اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144کے تحت کسی بھی گرین بیلٹ ایریا اور مارگلہ ہلز میں باربی کیو اور بون فائر پر پابندی عائد ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔