8ملزم گرفتار، 2 رکشے، 3 موٹر سائیکل، منشیات و اسلحہ برآمد

راولپنڈی (خبرنگار)راولپنڈی پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر کے 2 رکشے ، تین موٹر سائیکلیں، چھینی گئی رقم اور دیگر مال مسروقہ برآمد کرلیا۔
نیو ٹاؤن پولیس نے ان ملزمان کو گرفتار کیا ۔ واہ کینٹ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر کے 640 گرام چرس برآمد کی، وارث خان پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ ، روات پولیس نے ایک فرد کو گرفتار کر کے اسلحہ ، کہوٹہ پولیس نے ایک فرد کو گرفتار کر کے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا ، الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔