عالمی برادری اسرا ئیلی مظالم کا نوٹس لے، شیعہ علما کونسل پاکستان

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا عالمی برادری اسرا ئیلی مظالم کا نوٹس لے۔۔۔
مادلین کشتی کے باضمیر ڈاکٹرز کو خراج تحسین و سلام پیش کرتے ہیں اور انکی غاصب اسرائیلی افواج کی جانب سے گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں ،صیہو نی محاصرہ توڑنے کی کوشش کرنے والے بہادر انسانوں نے دنیا کو بتایا ہے کہ انسانیت کا احساس اور انسانی اقدار آج بھی زندہ ہیں، یہ مردہ اور بے ضمیر حکمرانوں اور اقوام کی توجہ سسکتی انسانیت کی جانب مبذول کرانے کی شعوری کوشش ہے ، غزہ والوں کی جانب سے \\\"مادلین\\\" کشتی کے عملے کے نام وفا اور شکریے کا پیغام بھیج کر ان باضمیر انسانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے جو سمندروں کی وسعتوں کو عبور کر کے محاصرہ توڑنے نکلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کا ہر فرد کہہ رہا ہے تمہارا پیغام ہم تک پہنچ چکا ہے ، تمہارا زندہ ضمیر ہماری تاریکیوں میں روشنی بن کر چمکا ہے اور ہمیں یہ یقین بخشا ہے کہ انسانیت اب بھی ظلم کے مقابل مزاحمت کر رہی ہے ، دنیا بھر میں انسانی حقوق کے محافظ اداروں اور عالمی برادری کی خاموشی شرمناک ہے۔