پیما کا صحت کے شعبہ کیلئے بجٹ میں 16فیصد کمی پر اظہار تشویش

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) نے وفاقی بجٹ میں صحت کے لیے مختص رقم میں گزشتہ سال کی۔۔
نسبت 16 فیصد کمی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ مختص رقم خطے میں سب ممالک سے کم ہے ، ہماری مجموعی قومی پیداوار کا 0.9 فیصد سے بھی کم صحت پر خرچ کیا جا رہا ہے جو کہ ایک المیہ ہے ۔پیما کے مرکزی صدر پروفیسر عاطف حفیظ صدیقی نے کہا کہ ہیلتھ بجٹ میں نمایاں کمی سے ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت کی تعمیر و مرمت کا کام متاثر ہو گا۔