FIAکی مبینہ ہراسانی ، فرحت اللہ بابر کا ہا ئیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے ،سٹاف رپورٹر ) سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے ایف آئی اے کی مبینہ ہراسانی کے۔۔
خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، جسٹس انعام امین منہاس آج فرحت اللہ بابر کی درخواست پر سماعت کریں گے ۔ وکلا ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے ذریعے آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت دائر کی گئی درخواست میں وزارت داخلہ، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ درخواست گزار کو بار بار مبہم اور غیرقانونی نوٹسز اور سمنز جاری کر کے ہراساں کرنے کے غیر قانونی، بدنیتی پر مبنی اور صوابدیدی طرزِ عمل کے خلاف مداخلت کی جائے ۔درخواست کے مطابق ایف آئی اے کی انکوائری 25 مارچ کو ایک ایسے شہری کی شکایت پر شروع کی گئی جس کا درخواست گزار کو کوئی علم نہیں اور وہ راولپنڈی کے علاقے مورگاہ میں مقیم ہے ۔ اس شہری نے \"مشکوک بدعنوانی، ٹیکس چوری اور ناجائز اثاثوں کے حصول\" کا الزام عائد کیا ہے ۔