اسلام آباد، 6اشتہار یوں سمیت 18جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جر ائم میں ملوث 6اشتہاریوں سمیت 18 جر ائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے چرس، ہیر وئن، آ ئس، شراب ، اسلحہ معہ ایمونیشن اور ۔۔
موٹر سائیکل برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ،کارروا ئیاں تھانہ کو ہسار، تھا نہ رمنا، تھا نہ ترنول، تھا نہ نون، تھا نہ کھنہ اور تھا نہ کر پا پولیس ٹیموں نے کیں ، ملزموں کے قبضہ سے 1,032گر ام ہیر وئن ،220گر ام چرس، 135گر ام آ ئس، 10بو تلیں شراب ، 6 پستول معہ ایمو نیشن اور چھینے گئے موٹر سائیکل برآمد کیے گئے ۔ تھا نہ آ بپا رہ اور تھانہ کرپا پولیس ٹیموں نے ر اہزنی کی وارداتوں میں مطلوب خطرناک گروہ کے چھ ارکان کو گرفتار کرکے ان سے مسروقہ اور چھیننے گئے مو ٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا ،گرفتار ملزمان کی شنا خت حسن طارق ،حماد، ابر اہیم، ارسلان، محمد اعظم اور یو سف جان کے ناموں سے ہو ئی ہے ، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے ۔