درجہ حرارت بڑھنے سے نکسیر پھوٹنے کے مریضوں میں اضافہ

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)درجہ حرارت بڑھنے سے نکسیر پھوٹنے کے مرض نے وبائی شکل اختیار کرلی، راولپنڈی اور اسلام آباد میں روزانہ بڑی تعداد میں نکسیر پھوٹنے سے متاثرہ مریضوں کو ہسپتالوں میں لایا جا رہا ہے۔
ماہر سرجن پروفیسر ای این ٹی ڈاکٹر اسلم نے مشورہ دیا کہ شہری ہیٹ ویو سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، تیز دھوپ میں ننگے سر باہر جانے سے گریز کیا جائے، سر گیلے کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں۔ گرمی کی وجہ سے نکسیر پھوٹنے کی صورت میں سر کو ہر ممکن حد تک ٹھنڈا رکھا جائے۔