مبینہ پولیس مقابلہ، ساتھیوںکی فائرنگ سے اشتہاری ہلاک

جہلم (دنیا نیوز) جہلم میں سی سی ڈی اور اشتہاری ملزمان کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ، ایک خطرناک اشتہاری ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق پولیس پارٹی اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارنے گئی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد ملزمان آشیانہ سکیم کی پہاڑیوں میں فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب عرف طوبہ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ مطلوب عرف طوبہ قتل اور اغواء برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں اشتہاری تھا۔ ترجمان سی سی ڈی نے بتایا کہ فرار ہونے والے دیگر اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ مطلوب عرف طوبہ کی لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جہاں پولیس کے اعلیٰ افسران سمیت بھاری نفری تعینات ہے۔