راولپنڈی:شراب اور اسلحہ برآمد ہونے پر 9 ملزمان گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 9 افراد گرفتار کر کے شراب اور اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا۔
بنی پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے کر 15 لٹر شراب برآمد کی، نصیرآباد پولیس، سول لائنز پولیس، چونترہ پولیس اور کہوٹہ پولیس نے الگ الگ کارروائی میں ایک ایک فرد کو حراست میں لے کر ان سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا، مقدمات درج کر لیے گئے۔ ٹیکسلا پولیس نے ایک فرد کو گرفتار کر کے 1860 گرام، مندرہ پولیس نے ایک فرد کو گرفتار کر کے 1860 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔