راولپنڈی تعلیمی بورڈ، منسوخ ہونے والے پرچے کا نیا شیڈول جاری

راولپنڈی تعلیمی بورڈ، منسوخ ہونے  والے پرچے کا نیا شیڈول جاری

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے اعلان کیا ہے۔۔۔

 کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ ون سالانہ امتحانات 2025کے تحت مورخہ 13جون بروز جمعہ کو ہونے والا ہسٹری (تاریخ اسلام) کا پرچہ جو ناگزیر وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دیا گیا کیلئے نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ اب یہ پرچہ 17جون بروز منگل فرسٹ گروپ میں، پہلے سے الاٹ شدہ امتحانی مراکز میں اور اسی رول نمبر کے تحت ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں