وفاقی ہسپتالوں کے ملازمین کا او پی ڈیز بند کرنیکا اعلان

 وفاقی ہسپتالوں کے ملازمین کا او پی ڈیز بند کرنیکا اعلان

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی ہسپتالوں کے ملازمین نے ایک ہفتہ میں ہیلتھ الاؤنس بحال نہ ہونے کی صورت میں ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹیرینز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ کر دیا گیا اس پر کسی نے نہیں روکا، آئی ایم ایف کا بہانہ بنا کر ہمارا ہیلتھ الاؤنس بند کر دیا گیا، ایک ہفتہ میں فریز کیا گیا الاؤنس بحال نہ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی ہسپتالوں کے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل ملازمین کی تنظیموں کے عہدیداروں نے گزشتہ روز پمز ہسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ پمز، پولی کلینک، فیڈرل جنرل ہسپتال، نرم ہسپتال اور سی ڈی اے ہسپتال کے ملازمین نے ہیلتھ الاؤنس کی عدم بحالی پر احتجاج کا اعلان کیا ہے، ڈاکٹر اسفند یار خٹک، شریف خٹک و دیگر نے کہا موجود بجٹ کو نہیں مانتے اس میں صرف شرفا اور بیوروکریٹس کونوازا گیا، پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگوں کی تنخواہیں بڑھانے پر آئی ایم ایف نے اعتراض نہیں کیا، ہیلتھ الاؤنس کیلئے آئی ایم ایف کا بہانہ بناکر اسے فریز کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں