اسلام آباد میں نوپارکنگ کی خلاف ورزی پر کارروا ئیوں کا آغاز

اسلام آباد میں نوپارکنگ کی خلاف  ورزی پر کارروا ئیوں کا آغاز

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے نو پارکنگ اورفٹ باتھ پر غیر قانونی پارکنگ کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف بلاتفریق کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

 سی ٹی اواسلام آبادکیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے تمام زونل ڈی ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے کیلئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔  انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی پر جرمانوں کے ساتھ گرفتاریاں بھی کی جاسکتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں