پنڈدادنخان ،سڑکوں کی مرمت کا مطالبہ

کھیوڑہ (نمائندہ دنیا) پنڈدادنخان شہر کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہیں جن پر پیدل چلنابھی محال ہو چکاہے۔
22کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی کارپٹڈ سڑک کا نام و نشا ن بھی مٹ چکا ہے ، البیرونی ڈگری کالج سے شہر تک ریلوے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ،عوام علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔