اسلام آباد:گرانفروشی، پلاسٹک بیگز بیچنے پر 13افراد گرفتار

اسلام آباد:گرانفروشی، پلاسٹک بیگز بیچنے پر 13افراد گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے حکام نے اتوار کو مختلف اتوار بازاروں میں چیکنگ کی، ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے پرائس لسٹوں اور پلاسٹک بیگز کو چیک کیا۔

 اے سی سٹی کی جانب سے جی سکس اتوار بازار میں 9افراد کو گرفتار کیا گیا جو پابندی کے باوجود پلاسٹک بیگز فروخت کر رہے تھے، اسی طرح اے سی انڈسٹریل ایریا کی جانب سے ایچ نائن بازار میں کارروائی کی گئی جس میں پرائس لسٹوں کی خلاف ورزی پر 4دکانداروں کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے کہا کہ پلاسٹک بیگز پر عائد پابندی پر عمل درآمد کیلئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں