پاک افواج نے بھارت کا گھمنڈ مٹی میں ملا دیا، راجہ پرویز اشرف

 پاک افواج نے بھارت کا گھمنڈ مٹی میں ملا دیا، راجہ پرویز اشرف

کلیام اعوان (نمائندہ دنیا) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے گزشتہ روز کلیام اعوان کا دورہ کیا ، اس موقع پر انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور عوامی اجتما ع سے خطاب بھی کیا۔۔۔

 راجہ پرویز اشرف نے کہا بھارت جسے اپنی طاقت پر بڑا گھمنڈ تھا اسے ہماری بہادر مسلح افواج نے مٹی میں ملا دیا ہے ،اسرائیل نے ہمارے برادر و ہمسایہ ملک ایران پر حملہ کر کے عالمی امن کی فضا کو خراب کیا ہے ،اسرائیل کو روکنا پڑے گا ،آ ئیں اختلافات ختم کر کے مل کر ملک و علاقے کی ترقی کیلئے کام کریں ،میری کوشش ہوتی ہے کہ آپ کے اعتماد پر پورا اتروں ،مخالفت برائے مخالفت کے بجائے تر قیاتی کاموں کا موازنہ کریں ۔ اجتماع سے سابق ناظم یوسی کلیام عباس ملک ،ملک اخلاق و صدر یوسی کلیام سہیل ملک نے بھی خطاب کیا ، انہوں نے نئے منصوبوں کے لیے فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں