آئی جی کی زیرصدارت اجلاس تفتیش موثر بنانے کی ہدایت

آئی جی کی زیرصدارت اجلاس  تفتیش موثر بنانے کی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے انویسٹی گیشن ونگ کے۔۔

 افسران کے ساتھ اہم اجلاس کا انعقاد کیا، سینئر پولیس افسران نے آئی جی اسلام آباد کو جرائم کیخلاف موثر کارروائیوں پر بریفنگ دی، آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو مقدمات کی تفتیش کو موثر بنانے اور زیرتفتیش مقدمات میں عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری کیلئے احکامات جاری کئے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے، انہوں نے افسران کو شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کئے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہری اپنے مسائل ’’آئی جی پی شکایت سیل1715‘‘ پر بھی درج کرواسکتے ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں