پی ڈبلیو ڈی روڈ پر تجاوزات ، ڈبل پارکنگ ،ٹریفک نظام متاثر

پی ڈبلیو ڈی روڈ پر تجاوزات ، ڈبل پارکنگ ،ٹریفک نظام متاثر

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) شہر اقتدار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن اب عملی طور پر ناکام ہو چکا ہے، تجاوزات مافیا نے پھر سے تجاوزات قائم کرنے سمیت غیر قانونی پارکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا۔

 پی ڈبلیو ڈی روڈ پر ٹریفک کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا۔ پی ڈبلیو ڈی، پولیس فاؤنڈیشن، پاکستان ٹاؤن سے ملحقہ مین روڈ پر دونوں جانب تین تین لائنوں میں گاڑیوں کو پارک کرایا جاتا ہے جبکہ تجاوزات کی بھی بھرمار ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کیا جائے اور تجاوزات کنندگان کا سامان ضبط کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں