اجازت کے بغیر تعمیر جیل پہنچا سکتی ، ڈی سی اسلام آباد

اجازت کے بغیر تعمیر جیل پہنچا سکتی ، ڈی سی اسلام آباد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں رہائشی و کمرشل بلڈنگز کی تعمیرات کے معاملہ پر ضلعی انتظامیہ حکام نے کہا ہے کہ بغیر اجازت تعمیر آپ کو جیل پہنچا سکتی ہے۔

 ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں بغیر اجازت کسی بھی قسم کی تعمیرات نہیں کی جا سکتیں، تعمیرات کیلئے سی ڈی اے کا اجازت نامہ ہونا ضروری ہے، ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ بغیر اجازت تعمیرات کرنے والوں کے خلاف متعلقہ مجسٹریٹس کارروائیاں کریں گے، کارروائی مالک اور کام کرنے والے مزدوروں دونوں کے خلاف کی جائے گی، بغیر اجازت نامہ دیکھے مٹیریل بیچنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی،شہریوں سے التماس ہے کہ بغیر اجازت نامہ کسی بھی قسم کی تعمیرات کا حصہ مت بنیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں