نسٹ عالمی درجہ بندی میں 371ویں نمبر پر آ گئی

 نسٹ عالمی درجہ بندی  میں 371ویں نمبر پر آ گئی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) عالمی درجہ بندی کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2026 میں 371 ویں نمبر پر آ گئی ہے ، یہ اعزاز مسلسل دوسرے سال نسٹ کو حاصل ہوا ہے۔۔۔

 جبکہ صرف دو پاکستانی جامعات دنیا کی 400 بہترین درسگاہوں میں شامل ہونے میں کامیاب ہوسکیں ہیں۔نسٹ حکام کے مطابق عالمی سطح پر سینکڑوں جامعات کے درمیان سخت مقابلے کے باوجود نسٹ کا اس مقام پر برقرار رہنا اس کی معیاری تعلیم، مؤثر تحقیق، بین الاقوامی روابط اور دنیا بھر کی جامعات و اداروں میں اس کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح ثبوت ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں