محرم الحرام:سکیورٹی کیلئے مانیٹرنگ، ویجیلنس ٹیمیں تشکیل

محرم الحرام:سکیورٹی کیلئے مانیٹرنگ، ویجیلنس ٹیمیں تشکیل

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)آئی جی پولیس اسلام آباد سید علی ناصر نے وفاقی دارالحکومت میں محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے خصوصی مانیٹرنگ اور ویجیلنس ٹیمیں تشکیل دے دیں، باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

 اسلام آباد کو سکیورٹی کے حوالے سے پانچ ڈویژنز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سینئرسپرنٹنڈنٹ پولیس آپریشنز شعیب خان نے محرم کے جلوسوں کے مجوزہ روٹس کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ ڈی آئی جی جواد طارق نے ڈولفن اور ابابیل سکواڈز کے افسروں اور جوانوں کو بریفنگ دی۔ ایک اجلاس میں انہوں نے کہا ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی اور زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، شہر کے داخلی و خارجی راستوں، عبادت گاہوں اور امام بارگاہوں پر سخت چیکنگ کی جائے، حساس مقامات پر پیٹرولنگ اور سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کئے جائیں۔ ٹریفک پولیس 24/7فرائض انجام دے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں