پولیو کا خاتمہ محض پروگرام نہیں قومی مشن ہے:وزیر قومی صحت

پولیو کا خاتمہ محض پروگرام نہیں  قومی مشن ہے:وزیر قومی صحت

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر قومی صحت مصطفی کمال کی زیر صدارت میں پولیو ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کا اجلاس ہوا، پولیو کی موجودہ صورتحال، درپیش چیلنجز اور آئندہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

وزیر قومی صحت نے کہا پولیو کا خاتمہ محض پروگرام نہیں بلکہ قومی مشن ہے، پولیو کے خلاف ہماری جدوجہد میں قیمتی جانوں کی قربانیاں شامل ہیں، پاکستان پولیو فری بنانے کیلئے ہماری سیاسی اور عملی وابستگی غیر متزلزل ہے۔ معمول کی ویکسینیشن کو مضبوط بنانا ہماری بنیادی ترجیح ہے ، سید مصطفیٰ کمال نے کہا وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن کیلئے پیشہ ور ڈی جی کی تقرری کی گئی ہے، مذہبی و سماجی رہنماؤں کی مدد سے انکاری کیسز میں کمی آ رہی ہے ۔ جنوبی خیبرپختونخوا میں رسائی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے صوبائی سطح پر مربوط اقدامات جاری ہیں، پاک افغان سرحدی تعاون مضبوط بنانے کیلئے جلد کابل کا دورہ کروں گا۔ عائشہ رضا فاروق نے کہا اجتماعی کوششوں کے باعث پاکستان میں پولیو کیسز میں نمایاں کمی ہوئی، جنوبی کے پی میں ’کمیونٹی لیڈ ویکسینیشن‘ حکمت عملی سے رسائی میں بہتری آئی، کراچی اور کوئٹہ میں fIPV-OPVمہمات سے بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں