اسلام آباد میں یوم آزادی پر پرچم کشائی کے حوالے سے اجلاس
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) یوم آزادی پر پرچم کشائی کی تیاریوں کے حوالے سے ڈی سی آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
، ڈی سی اسلام آباد کی زیرصدارت اجلاس میں ڈی ایم اے اور وفاقی پولیس کے نمائندوں ، قانون نافذ کرنے والے اداروں، نشریاتی اداروں، ڈائریکٹر کنونشن سینٹر، سی ڈی اے، وفاقی کابینہ، پارلیمنٹ ہاؤس اور فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں تقریب کے حوالے سے تمام متعلقہ محکموں کو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں اور پرچم کشائی کی تقریب کے حوالے سے کنونشن سینٹر کی بیوٹیفکیشن کیلئے ہدایات جاری کی گئیں۔ اجلاس میں تقریب کی سکیورٹی اور پارکنگ انتظامات کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ تقریب میں مجموعی طور پر 6واک تھرو گیٹس لگائے جائیں گے، ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے تمام اداروں کو بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ تمام اداروں کے فوکل پرسن بھی مقرر کر دئیے گئے ہیں۔