سرکاری اداروں، محکموں کو ڈیجیٹل پورٹل پر منتقل کرنے کیلئے ایم او یو پر دستخط
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) ورکرز ویلفیئر فنڈ اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے واحد آن لائن نظام کے ذریعے شہریوں کو تمام سرکاری خدمات کی فراہمی کیلئے ایم او یو پر دستخط کئے ہیں۔
سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذوالفقار احمد اور پراجیکٹ ڈائریکٹر فیصل ممتاز نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔ فیصل ممتاز نے کہا عوامی خدمات دینے والے تمام سرکاری اداروں اور محکموں کو ڈیجیٹل پورٹل پر منتقل کیا جائے گا۔