راولپنڈی :تعلیمی دفاتر، سکولوں میں تعینات 54 کلرک تبدیل
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی طارق محمود نے ضلع کے تعلیمی دفاتر اور ۔۔
سکولوں میں تعینات 54 کلیریکل سٹاف کے تبادلوں کے احکامات جاری کر د ئیے ۔ اس حوالے سے اساتذہ تنظیموں کے مطالبہ پر وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے واضح ہدایات دی تھیں کہ جن کلیریکل اور دیگر دفتری ملازمین کا ایک ہی دفتر میں تین سالہ تعیناتی کا دورانیہ مکمل ہو چکا ہے ان کا فوری طور پر تبادلہ کیا جائے جس پر راولپنڈی سمیت صوبہ بھر میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سی ای اوز نے تبادلے شروع کردیئے ہیں۔نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ متعلقہ ملازمین اپنی ذمہ داریوں سے فوری طور پر سبکدوش ہوں اور نئے عہدوں پر ڈیوٹی جوائن کریں ۔اس کے علاوہ ضلعی تعلیمی افسران اور ڈی ڈی اوز،سکولوں کے ہیڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عملدرآمد کی رپورٹ دو روز کے اندر پیش کریں۔