مصباح کھر کی تھائی سفیر سے ملاقات، ISCمیں شرکت کی دعوت

  مصباح کھر کی تھائی سفیر سے ملاقات، ISCمیں شرکت کی دعوت

اسلام آباد ( دنیا رپور ٹ ) چیئرمین سینیٹ کی مشیر مصباح کھر نے تھائی لینڈ کے سفیر رونگ وْدھی ویرا بْتر سے تھائی سفارتخانہ اسلام آباد میں ملاقات کی۔

 مصباح کھر نے تھائی سفیر کوانٹر پارلیمنٹری سپیکرز کانفرنس (ISC) کے بارے میں آگاہ کیا اور تھائی لینڈ کی پارلیمان کے سپیکر کو 11 اور 12 نومبر 2025 کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اجلاس میں باضابطہ شرکت کی دعوت دی۔ مصباح کھر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین کو زیادہ سے زیادہ آگے لانے کے لیے پرعزم ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں