بہارہ کہو گندگی کے ڈھیر میں تبدیل،تعفن سے امراض پھیلنے کا خدشہ

بہارہ کہو گندگی کے ڈھیر میں تبدیل،تعفن سے امراض پھیلنے کا خدشہ

بہارہ کہو(شاکر ملک سے)وفا قی دارالحکومت کا نواحی علاقہ بہارہ کہو صفائی کے فقدان اور ناقص انتظامات کی وجہ سے تعفن و گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا، گندگی کے پھیلے ہوئے ڈھیروں سے اٹھنے والی بدبو کے باعث شہریوں کا گزرنا محال ہو چکاہے۔۔۔

 ڈیڑھ ہفتے سے سینٹی ٹیشن عملہ غائب ہے مگر متعلقہ حکام نوٹس لینے کے بجا ئے خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں ، یونین کونسل نہ سی ڈی اے کسی ادارے نے اس صورتحال کو سدھارنے کی زحمت نہ کی جس پر عوام علاقہ سراپا احتجاج ہیں اورانہوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ یونین کونسل نمبر چار کوٹ ہتھیال شمالی سے لیکر یونین کونسل نمبر بارہ ڈھوک جیلانی تک جا بجا پھیلے کوڑے کے ڈھیر وں نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ۔ محلہ سیداں،منگوٹاؤن،کرنل امان اللہ روڈ،کوٹ ہتھیال،نئی آبادی،بھیرہ سیداں،محلہ چودھریاں ، ملک آباد،عثمان آباد،ٹھنڈی ٹونٹی،نین سکھ،مدینہ ٹاؤن،توحید آباد،محلہ ٹکا خان،مین بازار، محلہ حاجی اللہ داد،کوہسار ٹاؤن، ہزارہ ٹاؤن ،خضر ٹاؤن سے ڈھوک موہری ، محلہ حاجی عبدالحمید تک درجنوں مقامات کچرے سے ا ٹے ہوئے ہیں اور تعفن کی بناپر وبائی امراض بھی پھوٹ رہے ہیں جبکہ ٹھیکیداروں کاکہناہے کہ ڈمپنگ پوائنٹس بند ہونے کی بناپر انہوں نے کام روک دیاہے ۔عوام علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس نہ لیا گیا تو مین روڈ بندکرکے سخت احتجاج کیا جا ئیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں