99 اضلاع میں پولیو مہم جاری، 37 فیصد بچوں کی ویکسینیشن مکمل

 99 اضلاع میں پولیو مہم جاری، 37 فیصد بچوں کی ویکسینیشن مکمل

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزارت قومی صحت کے مطابق ملک بھر کے 99 مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم چوتھے دن بھی جا ری رہی، ملک بھر میں 37 فیصد بچوں کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔

 خیبرپختونخوا میں 41، بلوچستان میں 49فیصد، پنجاب میں 23، سندھ میں 47فیصد، اسلام آباد میں 44فیصد، گلگت بلتستان میں 59اور آزاد کشمیر میں 65 فیصد بچوں کی ویکسینیشن مکمل ہو گئی۔ جنوبی خیبرپختونخوا، باجوڑ اور دیر اپر میں پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز 15 ستمبر سے ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں