شہریوں کی حفاظت ترجیح ،کرپشن برداشت نہیں کرینگے ،اے آئی جی

شہریوں کی حفاظت ترجیح ،کرپشن برداشت نہیں کرینگے ،اے آئی جی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس انویسٹی گیشنز و شکایات سید عنایت علی شاہ نے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

 انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو مارک شدہ درخواستوں پر دیئے گئے وقت میں قانونی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ ہم شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ان کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے تمام تر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں،رشوت یا بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی، شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں، شہریوں کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ہے ،ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں، تمام درخواستوں پر میرٹ پر فیصلے کئے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...