ایمرجنسی اینڈ ر سپانس کمیٹی کی ڈینگی اقدامات تیز کرنیکی ہدایت
تمام محکمے الرٹ، بارش کے باعث پیش آنیوالی مشکلات دورکی جا ئیں، ڈی سی راولپنڈی
راولپنڈی(نیوز رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ اور رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی اینڈ ر سپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات دانیال چودھری ،پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات پنجاب شازیہ رضوان سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ بتایا گیا کہ راولپنڈی میں ڈینگی کے مری، اسلام آباد، چکوال، اٹک اور دیگر اضلاع کے مریض بھی شمار ہوتے ہیں جس سے کیسز کی مجموعی تعداد زیادہ نظر آتی ہے جبکہ راولپنڈی کے حقیقی مریضوں کی تعداد اس سے کہیں کم ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا ئیں ، کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے شہر میں ہونے والی بارش کے بعد تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے اور نکاسی آب کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہتمام محکمے الرٹ رہیں، بارش کے باعث پیش آنیوالی مشکلات دورکی جا ئیں ، واسا، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ،ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور دیگر محکمے فیلڈ میں موجود رہیں۔