سردار ایازصادق کا جوائنٹ سیکر ٹری قومی اسمبلی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

 سردار ایازصادق کا جوائنٹ سیکر ٹری قومی  اسمبلی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد(نامہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے جوائنٹ سیکرٹری ایڈمنسٹریشن و ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی جواد عابد کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔۔۔

انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کے انتقال کو جواد عابد اور ان کے اہلخانہ کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا اور کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں وہ جواد عابد اور ان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ نے بھی جواد عابد کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں