راول ڈیم کے اطراف بھرپور صفائی مہم شروع کر دی گئی

راول ڈیم کے اطراف بھرپور صفائی مہم شروع کر دی گئی

گندگی پھیلانے پر ریسٹورنٹس، کمرشل مراکز، ہاؤسنگ سوسائٹیز کے چالانسول سوسائٹی، شہری، طلبہ 15اکتوبر تک صفائی مہم کا حصہ بن سکتے، سی ڈی اے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) راول ڈیم کے اطراف بھرپور صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں سی ڈی اے کے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا راول ڈیم کے اطراف سے کوڑا کرکٹ نکالنے کیلئے صفائی آپریشن تیزی سے جاری ہے جبکہ راول ڈیم کے اردگرد گندگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور متعلقہ شعبہ جات کی جانب سے راول ڈیم کے اطراف واقع ریستورانوں، ہاؤسنگ سوسائٹیز اور کمرشل مراکز کو گندگی پھیلانے پر چالان جاری کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سول سوسائٹی، طلبا  اور شہریوں کو بھی راول ڈیم صفائی مہم میں شامل کرکے اس مہم کو وسعت دی جائی۔ سول سوسائٹی اور سکول، کالج و یونیورسٹی کے طلبا اور شہری صفائی مہم کا حصہ بننے کیلئے 15اکتوبر صبح سے شام تک حصہ لے سکتے ہیں۔ اس مہم کا حصہ بننے کیلئے ڈائریکٹر سولڈ ویسٹ مینجمنٹ سے براہ راست واٹس ایپ نمبر 3005357667پر رابطہ کر کے یا سی ڈی اے کی ویب سائٹ https://cda.gov.pkکے ذ ریعے بھی رجسٹریشن کروائی جاسکتی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں