پمز برن سینٹر تنازع، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر صائق کا نرم تبادلہ

پمز برن سینٹر تنازع، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر صائق کا نرم تبادلہ

ڈاکٹر صائق نے ڈاکٹر عبدالخالق کیخلاف درخواست دے رکھی،صائق کا عدالت جانیکا اعلان

اسلام آباد (ایس ایم زمان) برن سینٹر پمز کے سینئر ڈاکٹرز کے تنازع نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ وزارت قومی صحت نے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر صائق کو برن سینٹر سے تبدیل کرکے عارضی طور پر نرم ہسپتال تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جبکہ ڈاکٹر صائق نے تبادلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر صائق اور ڈاکٹر عبدالخالق کے مابین گزشتہ کئی ماہ سے تنازع چل رہا ہے اور ڈاکٹر صائق نے ڈاکٹر عبدالخالق کو انچارج اور برن سینٹر کے عہدے سے ہٹانے کیلئے وزارت صحت کو درخواست دے رکھی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں