معروف مصنف و محقق مظہر حسین کی چوتھی کتاب شائع ہو گئی
ہندوتوا کے عروج کے بعد مسلمانوں کو درپیش امتیازی سلوک کا علمی و تجزیاتی جائزہ
اسلام آباد(دنیا رپورٹ )معروف مصنف و محقق مظہر حسین کی چوتھی کتاب شائع ہو گئی۔ بھارت میں اقلیتوں، خصوصاً مسلمانوں کی سماجی ، سیاسی اور معاشی حیثیت پر مبنی تحقیقی مضامین کا مجموعہ \"Others in India\" منظرِ عام پر آگیا ہے ۔ انہوں نے بھارت میں ہندوتوا کے عروج کے بعد مسلمانوں کو درپیش بڑھتی ہوئی علیحدگی اور امتیازی سلوک کا علمی و تجزیاتی جائزہ پیش کیا ہے ۔ یہ واضح کرنے کی کوشش کی ہے کہ کس طرح ہندوتوا کے انتہا پسندانہ نظریات نے بھارتی سماج میں غیر ہندو برادریوں کے لیے فضا کو تنگ کر دیا ہے
۔ مظہر حسین کے مطابق برہمن مت کی تاریخی روایت , جس کے تحت اختلاف رکھنے والی یا غیر مطابقت پذیر برادریوں کو سماجی، سیاسی اور معاشی طور پر تنہا کیا جاتا رہا ہے , اب مسلمانوں کے خلاف ایک منظم شکل اختیار کر چکی ہے ۔ آج بھارت میں مسلمان بھی دلتوں کی طرح مخصوص بستیوں (گھیٹوز) میں رہنے پر مجبور ہیں، جہاں انہیں تعلیم، روزگار اور شہری سہولتوں سے محروم رکھا جا رہا ہے ۔