این بی ایف میں فرزند علی ہاشمی کی کتاب ’’ محبت کے بہتّر چراغ‘‘ کی تقریبِ رونمائی
اسلام آباد(دنیارپورٹ ) نیشنل بْک فاؤنڈیشن کے قومی کتاب میلے میں فرزند علی ہاشمی کے مجموعہِ غزل \"محبت کے بہتّر چراغ\" کی تقریبِ رونمائی ہو ئی ۔۔۔
۔ تقریب کی صدارت جلیل عالی نے کی۔ ڈاکٹر رفیق سندیلوی ، ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد ، ڈاکٹر حمیرا اشفاق، منیر فیاض ،جواد حسنین بشر نے فرزند علی ہاشمی کی شاعری کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔تقریب کی میزبانی معروف شاعرہ، ادیبہ ڈاکٹر مہناز انجم نے کی ۔