نشاط گروپ نے جے کووJ7ایس ایچ ایس کی پہلی رول آؤٹ مکمل کرلی
اسلام آباد ( دنیا رپورٹ ) نشاط گروپ نے اپنے جدید CKD پلانٹ میں جے کووJ7 ایس ایچ ایس کی پہلی کامیاب رول آؤٹ مکمل کرلی ۔۔۔
یہ سنگِ میل اگست 2025 میں گاڑی کے باضابطہ آغاز کے صرف چار ماہ بعد عبور کیا گیا ۔ چین کے سب سے بڑے کار ایکسپورٹر چیری انٹرنیشنل کے ساتھ سٹرٹیجک شراکت داری اوموڈا اینڈ جے کوو جیسے عالمی پریمیم برانڈز کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے جس کا ثبوت اب تک موصول ہونے والے 3000 سے زائد آرڈرز ہیں۔