جماعت اہل سنت پنجاب کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) جماعت اہل سنت پنجاب کی مجلس عاملہ کا اجلاس اور چار ڈویژنز (ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور ۔۔
ساہیوال) کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری ہوئی، صدارت مرکزی امیر مظہر سعید شاہ نے کی ، صوبائی امیر پیر سید خلیل الرحمن شاہ بخاری،صوبائی ناظم اعلیٰ علامہ فاروق سعیدی اور صوبائی چیف آرگنائزر پنجاب صاحبزادہ معاذ المصطفیٰ قادری نے انتظامات کی نگرانی وسرپرستی کی جماعت کے مرکزی امیر علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے جماعت کے اعلامیہ کے مطابق نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔