نرم،2,267مستحق مریضوں کا بیت المال کے ذریعے علاج

 نرم،2,267مستحق مریضوں کا بیت المال کے ذریعے علاج

عمران شاہ کا ہسپتال کا دورہ ،مستحق مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی مالی معاونت کا جائزہ لیا

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ سید عمران شاہ نے نِرم کا دورہ کیا، پاکستان بیت المال کے تحت مستحق مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی مالی معاونت کا جائزہ لیا۔ نِرم کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ حبیب اللہ نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا،ادارے کی مجموعی کارکردگی، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور پاکستان بیت المال کے انفرادی مالی معاونت پروگرام کے تحت دی جانے والی امداد پر بریفنگ دی۔وفاقی وزیر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور بعد ازاں پروس تھیٹک لیبارٹری کا دورہ کیا، جہاں مصنوعی اعضاء، آرتھوپس، سماعتی آلات اور دیگر معاون آلات کی تیاری و فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2022 سے نومبر 2025 تک نِرم میں 2,267 مستحق مریضوں کو بیت المال کے ذریعے علاج اور بحالی کی سہولت فراہم کی گئی، جس پر تقریباً 278 ملین روپے خرچ کئے گئے ۔ حکومت کی واضح ترجیح یہ ہے کہ کوئی بھی مستحق فرد سرجری یا مصنوعی عضو کے علاج سے محروم نہ رہے ۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت میں میڈیکل فنانشل اسسٹنس کے بجٹ میں اضافہ کرتے ہوئے گزشتہ مالی سال کے 227 ملین روپے کے مقابلے میں رواں مالی سال تقریباً 280 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں