اسلام آباد:گھرکی چھت سے پھندالیکرنوجوان کی خودکشی

اسلام آباد:گھرکی چھت سے پھندالیکرنوجوان کی خودکشی

اہلخانہ نے یاسرمسیح کوصبح چھت سے لٹکا دیکھ کرہسپتال پہنچایا،مگروہ دم توڑ چکاتھاواقعہ جی سیون ٹو میں پیش آیا،پولیس نے موقع پرپہنچ کرکارروائی شروع کردی

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )تھانہ آبپارہ کے علاقے جی سیون ٹومیں 22 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی،یاسر ولد طارق مسیح، ساکن کرسچن کالونی، جی سیون ٹونے گھر کی چھت کے ساتھ پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا،صبح کے وقت اہلِ خانہ نے جب یاسر کو چھت سے لٹکے دیکھا تو اسے فوراً پمز ہسپتال منتقل کیا ، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی وفات کی تصدیق کردی،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، جبکہ مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں