یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں ٹیکس آگاہی سے متعلق سیمینار
اسلام آباد (دنیارپورٹ )چیئرمین ایف بی آر کی ہدایات پر ایف بی آر کے ٹیکس پیئرز سروسز وِنگ نے ممبر ٹی پی ایس ونگ تہمنیہ عامر کی۔۔۔
نگرانی میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں ٹیکس آگاہی آؤٹ ریچ سیمینار منعقد کیا۔ سیمینار کا مقصد ٹیکسیشن کے حوالہ سے آگاہی کو فروغ دینا، رضاکارانہ ٹیکس کمپلائنس کی حوصلہ افزائی کرنا اور پاکستان کے ریونیو نظام میں شفافیت اور احتساب کو مروج کرنے کے لیے متعارف کرائی گئی اصلاحات کو اجاگر کرنا تھا۔ایف بی آر کی طرف سے سیکرٹری ٹیکس پیئرز ایجوکیشن اینڈ فیسلٹیشن مطیع الرحمن اور سیکنڈ سیکرٹری (فیسلٹیشن) عبدالرحمٰن شیخ شامل ہوئے ۔