نوشہرہ:ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق، دوسرا زخمی

نوشہرہ:ڈاکوؤں کی فائرنگ سے  ایک بھائی جاں بحق، دوسرا زخمی

نوشہرہ (نمائندہ دنیا) کشی پل پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے تاجر بھائیوں شہزاد اور مراد کو لوٹنے کی کوشش کی تھی، ریسکیو 1122نے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ تاجروں نے شہید ہونے والے تاجر مراد خان اور زخمی شہزاد خان کے واقعہ پر شدید احتجاج کیا اور پولیس سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں