انقلاب اسلامی اور رہبر معظم امام خامنہ ای سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) تحریک بیداری امت مصطفی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں بھی انقلاب اسلامی اور رہبر معظم امام خامنہ ای سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا۔
علامہ کامران نجفی نے کہا کہ 11فروری انقلاب اسلامی کی کامیابی اور دشمنان اسلام کی شکست اور ناکامی کا دن ہے ۔ ایک قرارداد میں ترلائی میں بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کے ساتھ ساتھ شہداء اور زخمیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ۔