آر ڈی اے کی کارروائی ،نجی ہائوسنگ سکیم کا سائٹ آفس سیل

 آر ڈی اے کی کارروائی ،نجی ہائوسنگ سکیم کا سائٹ آفس سیل

تقریب رکوا دی، سوشل میڈیا پر غیر قانونی تشہیر، مارکیٹنگ پر نوٹس جاری

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی و ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے انجینئر عامر خٹک کی ہدایات پر آر ڈی اے کی جانب سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائیاں جاری، موضع ٹھلیاں میں قائم غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم اینکریج اسلام آباد فیز-II کے سائٹ آفس کو سیل کر دیا، افتتاحی تقریب رکوا دی۔ سکیم کو سوشل میڈیا پر غیر قانونی تشہیر اور مارکیٹنگ پر سکیم کے ڈائریکٹر اور مارکیٹنگ کمپنی سکائی ویز مارکیٹنگ و ایکسپریس مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔ آر ڈی اے نے واضح کیا ہے کہ پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976کی دفعہ 34کے تحت ایسے جرائم ہیں اور ان کی سزا تین سال تک قید یا یومیہ 10,000روپے تک جرمانہ ہو سکتی ہے۔ مزید برآں، سزا کے بعد خلاف ورزی جاری رہنے کی صورت میں ہر روز اضافی جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے ۔ اتھارٹی کے مطابق سکیم کے حجم کے پیش نظر یومیہ 5,000روپے سے 20,000روپے تک اضافی جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں