ماحولیاتی وزارت اور اقوام متحدہ کے ہیبِیٹیٹ کا شہروں کو پائیدار اقتصادی مراکز بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی اوراقوام متحدہ کے ہیبِیٹیٹ UN-Habitatکے وفدنے پاکستانی شہروں کو موسمیاتی لحاظ سے مضبوط اور پائیدار اقتصادی مراکز میں تبدیل کرنے کیلئے۔۔
عملی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا جس میں قومی شہری حکمت عملی پر خاص توجہ دی گئی۔ یہ بات ترجمان سلیم شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہی، ملاقات وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک اور یو این ہیبِیٹیٹ کے وفد کی قیادت کرنے والی ایشیا و پیسفک کی علاقائی ڈائریکٹر Kazuko Ishigakiکے درمیان وزارت میں ہوئی۔