الخدمت فائونڈیشن چکوال کی فنڈ ریزنگ کی تقریب ،2کروڑ سے زائد جمع
چوآسیدن شاہ (نمائندہ دنیا) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع چکوال کے زیراہتمام آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت یتیم بچوں اور ۔۔
مستحق خاندانوں کی امداد کے لیے ایک پروقار فنڈ ریزنگ / چیرٹی ڈنر کا انعقاد کیا گیا، جس میں مخیر حضرات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ 2 کروڑ 3 لاکھ 15 ہزار 200 روپے کے فنڈز جمع ہوئے ، جبکہ ابیہا سٹی انتظامیہ کی جانب سے دو کنال اراضی بھی عطیہ کی گئی۔ ایک خاتون نے اپنی انگوٹھی عطیہ کر کے حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔