راولپنڈی، انسدادِ کوڑا کرکٹ آگاہی مہم کا آغاز

راولپنڈی، انسدادِ کوڑا کرکٹ آگاہی مہم کا آغاز

راولپنڈی (اے پی پی) ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے راولپنڈی ڈویژن کی تمام 22تحصیلوں میں انٹی لٹرنگ (انسدادِ کوڑا کرکٹ) آگاہی مہم بھرپور انداز میں شروع کر دی ہے۔

مہم کے تحت شہریوں کو یہ واضح پیغام دیا جا رہا ہے کہ عوامی مقامات پر کوڑا کرکٹ پھیلانے کی صورت میں ایک ہزار روپے سے لے کر 7لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ شہریوں تک یہ پیغام پہنچانے کیلئے مساجد میں اعلانات کیے جا رہے ہیں، بسوں اور بس اسٹینڈز پر میگا فون اور ڈھولچی کے ذریعے آگاہی دی جا رہی ہے جبکہ بازاروں اور رہائشی محلوں میں بھی مسلسل اعلانات کا سلسلہ جاری ہے۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں